پائیتھن: پرنٹ، متغیرات اور انکے اصول (2)

Python: Print, Variables, and Their Rules (2)

پائتھن کے آغاز سے قبل ہمیں مزید کچھ چیزیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے ان پر بات کرتے ہیں۔

اگر پائتھن انسٹال کرچکے تو آئیے ایک چھوٹا سا پائتھن ٹیسٹ کرلیتے ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ پائتھن آپکے پاس اچھی طرح انسٹال ہوچکا ہے۔

اپنا ٹرمینل یا کمانڈ پرومنٹ کھولیے، اور درج ذیل کیورڈ ٹائپ کیجئے۔

python

کیا آپکو یہ تین نشان (<<<) نظر آئے اگر آپ یہ تین نشان دیکھ رہے ہیں تو مبارک ہو پائتھن آپکے پاس کامیابی سے انسٹال ہوچکا ہے۔ ورنہ پائتھن ری انسٹال کرلیجئے (بہتر ہے کہ آپ پائتھن کا 3.7 ورژن استعمال کرے)

نوٹ: آپ python کی جگہ صرف py کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ بطور فائل کا استعمال کرکے پائتھن کا استعمال کریں تو ٹرمینل میں اس طرح کمانڈ لکھیں گے

python filename.py

بشرطیکہ پائتھن کی فائل سیم ڈائریکٹری میں ہو ورنہ آپکو مکمل ڈائریکٹری کا ایڈریس دینا ہوگا

ٹپ: کسی بھی ڈائریکٹری یا فالڈر میں کمانڈ پرومنٹ کھولنے کیلئے ونڈوز ایکسپلور کے ایڈریس بار میں ایڈریس حذف کرکے cmd لکھ کر انٹر پریس کرنے سے مطلوبہ ڈائریکٹری میں کمانڈ پرومنٹ کھل جائے گا اور لینکس میں رائٹ کلک کرکے ٹرمینل کھولے اس سے آپ مکمل ڈائریکٹری ایڈریس دینے سے بچ جائیں گے۔

ہم پائیتھن فائل کیلئے (*.py) کا ایکسٹینشن استعمال کرتے ہیں یہاں * سے مراد فائل کا نام ہے۔ لہذا فائل کا ایکسٹینشن نہ لکھنے کی صورت میں فائل نہیں چلے گی۔


پرنٹ اسٹیٹمنٹ:

اب موجودہ ٹرمینل پر رہتے ہوئے ہم جانے گے کہ کس طرح ہم کوئی اسٹرنگ یا لفظ سکرین پر لکھ سکتے ہیں۔ ہم پائتھن میں پرنٹ کی ورڈ کے استعمال سے کسی اسٹرنگ کو سکرین (ٹرمینل) پر ظاہر کر سکتے ہیں اس طرح:

print("Hello World")

اور انٹر دبائیں جو کہ ہمیں "ہیلو ورلڈ" ٹرمینل پر ظاہر کردے گا۔

ہم ٹیکسٹ کیے بجائے کوئی عدد یا نمبر بھی پرنٹ کرسکتے ہیں لیکن اسے پرنٹ دو طریقوں سے کیا جاسکتا ہے ایک واوین کے ساتھ اور دوسرا بغیر واوین کیساتھ. (ہم اس پر بات میں بات کرینگے فی الحال کیلئے آپ یا کوڈ چلا کر دیکھے)

print("54")
print(54)

آپکے پاس دونوں صورت میں 54 ہی پرنٹ ہوگا۔


ویری ایبلز:

ویریبل عموماً نئے آنے والوں کو تھوڑا کنفیوز کرسکتے ہیں۔ دراصل ویریبلز میموری میں موجود چھوٹے چھوٹے کنٹنرز کی مانند ہوتے ہیں۔ جہاں ہم کچھ کریکٹر اسٹور کرتے ہیں اور ویری ایبل عموماً کوئی حرف تہجی یا لفظ کو صورت میں لکھے ہوتے ہیں۔ اس کو ایک ایکویشن سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

c = a + b

سمجھے کہ یہاں a، b اور c ویری ایبلز ہیں، لیکن ابھی تک ہم نے انکی ویلیو مختص نہیں کی۔

لیکن کمپیوٹر سائنس میں ہم بنا ویلیوز دیے کام نہیں کرسکتے،


a = 1
b = 3
c = a + b
print(c)
    

ادھر کیا ہوا؟ 1 متغیر a میں محفوظ ہوگیا اور جبکہ 3 متغیر b میں محفوط ہوگیا اب ہمیں انہیں دوبارہ ویلیو دینے کو ضرورت نہیں اور انکا جمع c میں محفوظ ہوگیا۔

ہم کسی متغیر کو جہاں چاہے انکی ویلیو تبدیل کرسکتے ہیں۔


name = "Mark"
print(name) # Mark
name = "Mohsin"
print(name) # Mohsin
    

اس طرح ہم نمبر کو بھی اپڈیٹ کرسکتے ہیں


x = 4
print(x) # ans: 4
x = x + 1
print(x) # ans: 5
    

پائیتھن میں متغیر کے نام رکھنے کا اصول:

ہر کام کو کرنے کے کچھ اصول یا ایتھکس ہوتے ہیں جنہیں ملحوظِ خاطر رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے ہم یہاں ان کے چند اصول بیان کرینگے۔

  • نام کا پہلا حرف انگریزی حرف تہجی ہوگا
  • نام کا پہلا حرف کوئی نمبر نہیں رکھا جاسکتا۔
  • نام صرف انگریزی حرف تہجی (a-z)، نمبرز (0-9) یا انڈر اسکور (_) پر مشتمل ہونا چاہیے باقی کریکٹر قابل قبول نہیں۔
  • نام کے درمیان کوئی سپیس موجود نہ ہو، کسی دو الفاظ کو الگ ظاہر کرنے کیلئے انڈ اسکور کا استعمال کیا جائے گا۔
  • پائیتھن case-sensitive لیگویج ہے لہذا a اور A برابر تصور نہیں کیے جائیں گے۔
  • پائیتھن میں کسی بھی مختص نام کو بطور متغیر کے نام کے استعمال نہیں کیا جاسکتا جیسے print مختص نام ہے لہذا ہم اسے بطور ویری ایبل نیم استعمال نہیں کرسکتے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی