پائیتھن ایک انٹرپریٹر پر مبنی ہائی لیول پروگرامنگ لینگوئج ہے
پائیتھن کی وجہ مقبولیت اس کے لکھنے کا ایک خاص اور مختلف انداز (Syntax) ہونے کا علاوہ بے تحاشا لائبریریز کا سیٹ ہونا ہے عموماََ نئے آنے والے لفظ لائبریری کا مطلب سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں جو کہ وقت کے ساتھ انہیں سمجھ آنے لگتی ہے۔ لائبریری ایک ایسا کوڈ کا سیٹ ہوتا ہے جو کہ ہمیں بار بار ایک ہی طرح کا کوڈ لکھنے کی جھنجھٹ سے آزاد کردیتا ہے۔ ہم صرف ایک فائل جہاں کچھ کوڈ لکھا ہوتا ہے اسے منگوالیتے ہیں اور اس کی مدد لے کر باقی دوسری سرگرمیوں پر اپنا وقت صرف کرتے ہیں۔
ریاضی کا استعمال
تمام ہی پروگرامنگ زبان میں ریاضی کا استعمال بہت محدود یا بیسک ہوتا جس میں آپکو جمع، تفریق، ضرب، تقسیم، اور ریمنڈر نکالنا آنا چاہیے۔
پائتھن کی تنصیب
پائتھن کے آغاز سے قبل ہمیں اس کے اینوائرمنٹ بنانے کی ضرورت ہوتی اور عموماً نئے آنے والے انہی مسائل میں زیادہ الجھے رہتے ہیں تو میری کوشش ہوگی کہ اس کی تمام چیدہ خصوصیت سے آگاہ کروں۔ سب سے پہلے آپ پائیتھن کی درج ذیل لنک پر جاکر پائیتھن ڈاونلوڈ کرلیجئے اور بنا کسی چیز کو چھیڑے من و عن انسٹال کرلیں۔
ٹیکسٹ ایڈیٹر کا انتخاب
دوسری سب سے اہم چیز جو آپ نے کرنا ہے وہ ٹیکسٹ ایڈیٹر کا انتخاب ہے۔ عموماً تمام نئے آنے والوں کو یہی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ "نوٹ پلس پلس" کا انتخاب کرے، آپ اسے باآسانی گوگل کرکے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ اگر بات کی جائے ایک بہترین کوڈ ایڈیٹر کی تو مائیکرو سافٹ کا ویژول اسٹوڈیو کوڈ
(جسے وی۔ایس کوڈ بھی کہتے ہیں) جس کا کوئی ثانی نہیں رکھتا تو آپ اسے ضرور انسٹال کرے۔ اس کے علاوہ کوڈ ایڈیٹرز میں ایٹم
یا سبلائم
کو بھی منتخب کرسکتے ہیں۔
https://code.visualstudio.com/download
ٹرمینل اور کمانڈ پرومنٹ
اب ہے باری ٹرمینل یعنی کمانڈ پرومنٹ کی، آپ بنا ٹرمینل کے آپ اپنا کوڈ نہیں چلا سکتے۔ لہذا یہ بہت ضروری ہے کہ آپکے پاس ٹرمینل موجود ہو (جو کہ عموماََ پری انسٹال ہی ہوتا ہے)۔
آئی ڈی ای
اب آجاتے ہیں انٹیگریٹیڈ ڈیولپمنٹ انوئرمنٹ کی جانب جسے عام بول چال میں آئی۔ڈی۔ای
بھی کہتے ہیں۔ حالانکہ کوڈ ایڈیٹر میں تمام تر خصوصیت ہوتی ہیں لیکن ہمیں بہت سے کام خود سے کرنے پڑتے ہیں جو کہ عموماً تکلیف کا سبب بن جاتے ہیں لیکن اس کے برعکس آئی۔ڈی۔ای
میں یہ تمام خصوصیات پہلے سے دستیاب ہوتی ہیں اور محض کچھ کلک کرکے آپ انوئرمنٹ سیٹ اپ کرسکتے ہیں اور پروگرام چلا سکتے ہیں بنا کسی اضافی کمانڈ کو لکھے۔
اگر پائیتھن کی بات کی جائے تو سب سے بہترین آئی ڈی ای PyCharm
ہے لیکن ساتھ یاد رہے کہ اسے ڈاونلوڈ کرنے سے پہلے سسٹم Specifications
ضرور دیکھ لیں۔ اس کے علاوہ وی ایس کوڈ کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے حالانکہ یہ کوڈ ایڈیٹر ہے لیکن اس میں آئی ڈی ای کی تمام خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ تیسرا جو کہ سب سے زیادہ کیا جانے والا انتخاب ہے وہ Spyder
آئی-ڈی-ای کا ہے لہذا چاہے تو آپ اسکا بھی انتخاب کرسکتے ہیں۔
Jupyter Notebook
پائیتھن آپکو مزید ایک آپشن نوٹ بک کی صورت میں دیتا ہے۔ جس کی شرح استعمال بائیتھن ڈویلپرز میں بہت پائی جاتی ہے لہذا اس پر بات کیے بغیر شاید یہ پورا آرٹیکل ہی ادھورا رہ جائے۔ نوٹ بک آئی ڈی ای یا ایڈیٹر سے کچھ مختلف ہے۔ اس میں آپ کوڈ کو مختلف حصوں میں توڑ کر چلا سکتے ہیں اور ہر حصے کا آوٹ پٹ اسکے نیچے ہی ظاہر ہوجائے گا اور عموماََ زیادہ تر نئے آنے والوں کی اولین پسند یہی ہوتا ہے۔
آپ اسے Jupyter Notebook
کے نام سے انسٹال کرسکتے ہیں حالانکہ اسے انسٹال کرنے یا چلانے کیلئے آپکو ٹرمینل یا کمانڈ پرومنٹ کا سہارا لینا ہوگا۔ آپ اسے مندرجہ ذیل دیے گئے کمانڈ سے انسٹال کرسکتے ہیں لیکن آپ کے پاس پہلے پائیتھن انسٹال ہونا ضروری ہے:
pip install notebook
اور اسے چلانے کیلئے اس کمانڈ کا استعمال کریں:
jupyter notebook
آن لائن آئی ڈی ای
حالانکہ عموماً نئے آنے والوں کو انسٹالیشن میں دشواری ہوتی ہے اور عموماً انہیں بعض اوقات کوڈ چلانے میں بھی مختلف دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے عموماً نئے آنے والے دل برداشتہ ہوکر پروگرامنگ چھوڑ دیتے ہیں اس تناظر میں مجھے لگا کہ میں آپکو آن لائن آئی ڈی ای یا کوڈ ایڈیٹر کا مشورہ بھی دے دوں۔
آن لائن کے حوالے سے جو مجھے سب سے اچھی سائٹ لگی وہ ریپل اِٹ
ہے حالانکہ آن لائن ایڈیٹر میں کچھ فیچرز محدود ہوتے ہیں لیکن دل برداشتہ ہونے سے اچھا اسکا استعمال کرکے پروگرامنگ سیکھ لی جائے۔
اس کے علاوہ اگر آپ نوٹ بک جیسا کوڈ ایڈیٹر چاہتے ہیں تو اس کیلئے آپ گوگل کولیب کا استعمال کرسکتے ہیں (حالانکہ یہ پلیٹ فارم مشین لرننگ اور ڈیٹا سائنس کیلئے مختص کیا گیا تھا لیکن ہم اسے کسی بھی کام میں لاسکتے ہیں)۔ اور اسکی سب سے اچھی خصوصیت یہ ہے کہ آپکی تمام فائل گوگل ڈرائیو میں محفوظ رہتی ہیں۔