نوڈ جے ایس اور ایکسپریس

نوڈ جے ایس (انگریزی: NodeJS اور عموماً node.js) ایک سرور سائیڈ لینگوئج، اوپن سورس فریم ورک اور جاوا اسکرپٹ رن ٹائم اینورمنٹ ہے۔ سرور سائیڈ لینگوئیجز کا عام استعمال ڈیٹابیس اور یوزر انٹرفیس کے درمیان ایک پل کی طرح کام کرتا ہے جہاں ہمارا مقصد یوزر اور سرور سطح پر کنٹینٹ کو کنٹرول کرنا ہے، اس کے علاوہ سرور سائیڈ لینگوئجز کا کم کسی سرور پر فائلز آپریشن (جو کہ سرور پر فائل کو لکھنا، پڑھنا، ترمیم کرنا اور مٹانا ہے) کو ہینڈل کرنا ہے
نوڈ جے ایس کی پروگرامنگ سے قبل ہم کچھ اہم ٹولز کو بھی دیکھتے چلیں جن کی ہمیں نوڈ جے ایس کی پروگرامنگ کے دوران ضرورت ہوگی۔ پہلے تو ہمارے پاس کوئی ٹیکسٹ یا کوڈ ایڈیٹر ہونا لازمی ہیں، جن میں ویژول اسٹوڈیو کوڈ، ایٹم، سب لائین اور نوڈ پلس پلس نمایاں ہیں، دوسرا ہمیں یہاں کمانڈ لائن انٹرفیس ضرورت ہوگی، جو کہ ونڈوز میں "کمانڈ پرومنٹ/پاور شیل" کو صورت میں دستیاب ہوگا، اور اگر آپ لینکس (اُبنٹو) یا میک او ایس صارف ہیں تو آپ کے پاس "ٹرمینل" کی صورت میں پہلے ہی موجود ہے۔ تیسرا اور اہم ٹول نوڈ جے ایس اور این پی ایم (نوڈ پیکج مینیجر) کو انسٹال کرنے کی ضرورت ہوگی جو کہ آپ نوڈ جے ایس کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔
نوڈ پیکج مینیجر مراد لائبریز، فریم ورک،یوٹیلیٹی فنکشنز ہیں جو کہ جاوااسکرپٹ پیکیجز یا کلاس (فنکشنز) کی صورت میں موجود ہوتے ہیں۔ نوڈ پیکجز بطور ڈیپیڈینسیزآپ کی لوکل یا گلوبل ڈائیریکٹری میں محفوظ ہوتی ہیں جہاں ہم اسے اپنی اپلیکیشن میں استعمال کرسکتے ہیں۔ کسی پیکج کو گلوبل ڈائیریکٹری میں انسٹال کرنے کیلئے ہم یہ کمانڈ لکھتے ہیں:
npm install -g package-name (یہاں package-name کی جگہ پیکج کا نام لکھیں گے)
اگر آپ چاہتے ہیں کہ پیکج صرف آپ کے پروجیکٹ فالڈر میں ہی رسائی حاصل کریں تو آپ کو -g کو حذف کردیں (-g کمانڈ لائن انٹرفیس کو بتاتا ہے کہ پیکج کی گلوبل انسٹالیشن کرنی ہے)۔
سب سے پہلے ہم اپنے ڈیسک ٹاپ پر کہیں بھی کسی بھی نام کی ایک ڈائریکٹری (فالڈر) بنا لیتے ہیں۔ یہاں ہم "نوڈ-جےایس" نام کی ڈائریکٹری تخلیق کررہے ہیں۔ ہم یہاں اسے کمانڈ لائن انٹرفیس کے زریعے اسے تخلیق کریں گے (آپ چاہے تو اسے اپنے طریقے سے بھی کرسکتے ہیں)۔
mkdir node-js (یہ کمانڈ ونڈوز اور لینکس دونوں میں یکساں ہے)
پھر ہم اس فالڈر کے اندر جاکر ایک فائل index.js کی تخلیق کریں گے،
cd node-js
touch index.js (یہ کمانڈ صرف لینکس کیلئے ہے، ونڈوز کیلئے آپ کو فائل خود تخلیق کرنی ہوگی)
اب ہم این پی ایم کو " node-js" ڈائریکٹری میں انیشلائز کرے گے اس طرح:
npm init -y (این پی ایم انیشلائیزیشن)
یہ کمانڈ آپ کی ڈائریکٹری میں package.json کی فائل تخلیق کردے گا، جو کہ آپ کی پروجیکٹ کی تمام متعلقہ انفارمیشن رکھتی ہیں۔
آگر ہم اپنی فائل کو رن کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ کمانڈ لکھیں گے۔
node index.js
اگر ہم جب بھی اپنے کوڈ میں کوئی بھی تبدیلی کرینگے تو ہمیں یہ کمانڈ ہربار دوبارہ چلانی ہوگی۔ چونکہ ابھی ہم نے کچھ کوڈ نہیں کیا لہذا ٹرمینل میں کچھ بھی ظاہر نہیں ہوگا۔
آگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں ہر بار یہ کمانڈ نہ رن کرنی پڑے تو ہم اس کیلئے ایک پیکج نوڈمون (nodemon) انسٹال کریں گے اس کمانڈ سے۔
npm install -g nodemon
(یہ پیکج devDependencies کے آبجیکٹ میں درج ہوجائے گا، کیونکہ اس پیکج کا استعمال محض ڈیولپمنٹ کے مقصد کیلئے ہوتا ہے۔)
اب ہمیں صرف ایک بار یہ کمانڈ چلانی ہوگی۔
nodemon index.js
اب ہم کچھ کوڈ لکھنے سے قبل ایکسپریس جے ایس کو سمجھ لیتے ہیں۔ایکسپریس جے ایس ایک نوڈ جے ایس فریم ورک ہے جو نوڈ جے ایس میں ہمارے کام کو آسان کرنے کی غرض سے بنایا گیا ہے اور ساتھ میں یہ ہمیں ریسٹ فل اے پی آئی بنانے میں بھی کافی مددگار ہے، چونکہ ان جیسے اور بھی فریم ورک موجود ہیں لیکن چونکہ ان میں ایکسپریس زیادہ مقبول ہے تو ہم یہاں ایکسپریس کو ہی لیکر آگے چلیں گے۔ ایکسپریس کو انسٹال کرنے کیلئے یہ کمانڈ لکھیں:
npm install express

1 تبصرے

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی