ویب اسمبلی: دنیائے ویب میں ایک نئی پیشرفت

ویب اسمبلی ، ویب سائنس اور ڈیویلپمنٹ کی جانب کی گئی ایک بہت بڑی پیشرفت ہے،اسکو  W3C (ورلڈ وائیڈ ویب کنسورٹیم )کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔جاوااسکرپٹ وہ واحدپروگرامنگ لینگویج ہے جو کہ براؤزر سمجھ سکتا ہے۔ لیکن بات یہاں پر ختم نہیں ہوتی، کوڈ کو مشین لینگویج میں ٹرانسلیٹ کرنا ہوتا ہے جو کئی مراحل سے گزر کر مشین لینگویج میں ترجمہ ہوتا ہے۔ یعنی ہم جب بھی جاوااسکرپٹ کو براؤزر میں لوڈ کریں گے ہمیں اسے کمپائل اور ایکژیکیوٹ کرنا ہوگا، جو کہ اس کی رفتار میں عموماً کمی کا باعث بنتا ہے۔  لیکن دوسری پروگرامنگ لینگویجز میں ایسا نہیں ہوتا۔ ہمیں تمام تر پراسیس میں صرف ایک مرتبہ کمپائل کرنا ہوتا ہے جو کہ بعد میں مشین کوڈ میں ٹرانسلیٹ کردیا جاتا ہے اور دوبارہ ایکژیکیوشن میں اتنا وقت درکار نہیں ہوتا۔ اس مسئلے کے پیش نظر ہی ویب اسمبلی متعارف کروائی گئی ہے۔ ویب اسمبلی ایک نئی طرح کوڈ ہے جو کہ ماڈرن براؤزر میں چلایا جاسکتا ہے ۔ اس کو بنانے کا مقصد بار بار  کےکمپائل پروسیس کو روکنا ہے  تاکہ ویب پیج کے لوڈ ٹائم کو کم کیا جاسکے اور ساتھ میں اسکی پرفارمنس میں بہتری لائی جاسکے، یہ ایک بائنری فارمیٹ فائل ہے جو کہ بہت ہی کم سائز کی ہوتی ہے۔اور ہمیں خود ویب اسمبلی لکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی  بلکہ اسے عموما دوسری پروگرامنگ لینگوئج سے کمپائل کرلیا جاتا ہے۔

ویب اسمبلی کو عموما ً اختصار کی صورت میں wasm بھی کہتے ہیں۔ ویب اسمبلی اسمبلی لینگوئج کی طرح نہیں جیسا کہ نام سےظاہر ہے، کیونکہ یہ کسی خاص سسٹم کیلئے نہیں جیسا کہ عموماً اسمبلی لینگویجز کسی نہ کسی خاص سسٹم کیلئے ہوتے ہیں۔یہ صرف براؤزرز کیلئے ہے، جو کہ آپکے کوڈ کوایکژیکیوٹ کرے گا۔ lلہذا اسے اس بات سے ہرگز مطلب نہیں کہ آپکا سسٹم کونسا ہے۔

۔اسکے علاوہ ویب اسمبلی کی بدولت اب ہم صرف جاوااسکرپٹ کے مرہون منت نہیں رہے بلکہ اب یہ کام دوسری پروگرامنگ زبان سے بھی کیا جاسکتا ہے، جیسے  C اور C++. لیکن ان سب کے باوجود جاوااسکرپٹ کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا کیونکہ جاوااسکرپٹ کے بغیر ویب ڈیویلپمنٹ کا تصور ہی ممکن نہیں لہذا ہم اسے ویب ڈویلیپمنٹ کاشہنشاہ کہے تو غلط نہ ہوگا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Please Select Embedded Mode To Show The Comment System.*

جدید تر اس سے پرانی